Home / جاگو دنیا / پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بُک سمیت سوشل میڈیا سروسز متاثر

پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بُک سمیت سوشل میڈیا سروسز متاثر

پاکستان سمیت دنیا کے بڑے حصے میں اہم سوشل میڈیا ویب سائٹس فیس بُک، واٹس ایپ، انسٹا گرام اور میسنجر کی سروسز متاثر ہوئی ہیں۔

خبر رساں ادارے ڈیلی میل کے مطابق یہ مسئلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 44 منٹ پر شروع ہوا جس کے بعد دنیا بھر میں صارفین کو ان ویب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ویب سائٹ ڈاؤن ڈیکیکٹر کے مطابق 20ہزار افراد نے فیس بُک اور انسٹاگرام متاثر ہونے کے بارے میں رپورٹ کیا ہے۔

اسی طرح میسیجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کے حؤالے سے بھی 14ہزار صارفین نے شکایت کی ہے جبکہ 3ہزا سے زائد صارفین کا کہنا ہے کہ وہ میسنجر استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔

تاہم اس تعداد سے قطع فیس بک کے دنیا بھر میں استعمال کو دیکھتے ہوئے خدشہ ہے کہ سروس متاثر ہونے کی وجہ سے لاکھوں افراد اس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

فیس بُک کی زیر ملکیت یہ تینوں ایپلی کیشن ایک مشترکہ انفرااسٹرکچر پر چلتی ہیں او یہ سب کام کرنے سے قاصر ہیں۔

فیس بک کھولنے والے صارفین کو ایرر پیج یا یہ براؤزر کنیکٹ نہ ہونے کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

علاوہ ازیں موبائل فون ایپس کے علاوہ فیس بک اور انسٹاگرام کے ڈیسک ٹاپ ورژن کو استعمال کرنے میں مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

میسینجر صارفین کو پیغام بھیجنے اور وصول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، اس کے علاوہ فیس بک سے منسلک دیگر ویب سائٹس جیسے ورک پلیس وغیرہ کو کھولنے میں بھی صارفین کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لوگ اپنے اپنے ملکوں میں فیس بُک، واٹس ایپ، انسٹا گرام وغیر کی سروسز متاثر ہونے کے پیغامات پوسٹ کررہے ہیں۔

فیس بُک جیسی ویب سائٹ عمومی طور پر بہت کم متاثر ہوتی ہیں لیکن جب کبھی بھی یہ مسئلہ ہوتا ہے تو اس کے اثرات بڑے پیمانے پر مرتب ہوتے ہیں کیونکہ اس سے دنیا کی تین انتہا سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلی کیشنز بیک وقت کام کرنا بند کردیتی ہیں۔

اس سے قبل جب بھی ایسا مسئلہ ہوا تو کمپنی مسئلہ حل ہونے کے بعد بھی ہمیشہ اس کی وجوہات یا تفصیلات بتانے سے قاصر رہی۔

اس سے قبل جب 2019 میں مسئلہ ہواتھا تو یٹ ورک کی بحالی کے بعد فیس بُک نے صرف یہ کہنے پر اکتفا کیا تھا کہ رومرہ کی مرمت کے دوران ان کے سسٹم میں مسئلہ ہو گیا تھا۔

2019 میں منطرعام پر آنے والی دستاویزات میں فیس بُک کے مالک مارک زکربرگ نے سروسز متاثر ہونے کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ جب کبھی بھی ایسا مسئلہ آتا ہے تو لوگ کوئی اور نیٹ ورک یا پلیٹ فارم استعمال کرنا شروع کردیتے ہیں اور ان کا اعتماد بحال کر کے دوبارہ فیس بک استعمال کرنے کے لیے قائل کرنا بہت مشکل امر ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فیس بک اور ان کی ہی سوشل شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام کی سروس ڈاؤن ہوتی رہی ہے۔

آخری مرتبہ یہ مسئلہ گزشتہ سال دسمبر میں ہوا تھا اور اس وقت بھی دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Check Also

چین کی بڑھتی فوجی طاقت، جاپان و فلپائن کے دفاعی معاہدے پر دستخط

خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کے خدشات کے باعث جاپان اور فلپائن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *