Home / جاگو ٹیکنالوجی / گوگل میپس میں ایک بہترین فیچر متعارف

گوگل میپس میں ایک بہترین فیچر متعارف

گوگل میپس دنیا بھر میں نیوی گیشن کے لیے مقبول ترین سروس ہے جس کا استعمال کروڑوں روزانہ کرتے ہیں۔

اب گوگل نے اس میں ماحول دوست روٹس کا فیچر کو متعارف کرایا ہے جس کا مقصد گاڑیوں سے نقصان دہ گیسوں کے اخراج کو کم از کم رکھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

کمپنی کے اپنے الفاظ کے مطابق یہ فیچر ایندھن کا استعمال کم از کم رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے جس کے لیے مختصر روٹ کی نشاندہی اور ٹریفک کے ہجوم جیسے عناصر کی مدد لی گئی ہے۔

گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تیز ترین روٹس کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ایندھن بچانے والے راستوں کو بھی ڈسپلے کیا جائے گا، اس فیچر سے آپ ایندھن بچانے اور دوسرے راستے کے درمیان فرق کو دیکھ سکیں گے اور بہترین انتخاب کرسکیں گے۔

ماحول دوست راستوں کی نشاندہی ڈائریکشن کے ساتھ ایک چھوٹے سبز پتے کے ذریعے کی جائے گی جو کہ گیسوں کے کم اخراج اور ایندھن بچانے میں مدد فراہم کرے گا۔

گوگل کا دعویٰ ہے کہ ماحول دوست راستوں سے ہر سال 10 لاکھ ٹن زہریلی گیسوں کے اخراج کی روک تھام ہوسکے گی جو کہ سڑکوں سے 2 لاکھ گاڑیوں کو ہٹا دینے کے برابر ہے۔

اس فیچر کا اعلان گوگل کی جانب سے مارچ 2021 میں کیا گیا تھا اور اس وقت بتایا گیا تھا کہ میپس میں بائی ڈیفالٹ ایسے راستوں کی نشاندہی کی جائے گی جس سے زہریلی گیسوں کے اخراج کی مقدار میں کمی لائی جاسکے۔

اس وقت یہ فیچر سب سے پہلے امریکا میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے اور دیگر ممالک میں یہ آئندہ سال کسی وقت دستیاب ہوگا۔

Check Also

یوٹیوب پر کاپی رائٹس میوزک سے بچنے کا اے آئی ٹول متعارف

ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے موسیقی پر کاپی رائٹس اسٹرائیک سے بچنے کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *