Home / جاگو بزنس / اپٹما کا حکومت سے صنعت کو بچانے کا مطالبہ

اپٹما کا حکومت سے صنعت کو بچانے کا مطالبہ

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بھاری پیداوار اور برآمدی نقصان سے بچانے کے لیے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

آصف انعام چیئرمین اپٹما نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بھاری پیداوار اور برآمدی نقصان سے بچایا جائے کیونکہ حکومتی وژن کے باوجود دیگر صنعتوں کے مقابلے میں گیس کی فراہمی کو زیادہ ترجیح دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس سپلائی کی ایک دن کی بندش کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے نتیجے میں میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پیداواری نقصان اور برآمدی ترسیل میں تاخیر کا سامنا ہے۔

یومیہ پیداوار میں کمی اور گیس کی کم خوشی اور بندش کی وجہ سے برآمدی وعدوں میں تاخیرہو رہی ہے۔

آصف انعام نے حکومت اور گیس سپلائی کرنے والی کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ پہلے ٹیکسٹائل سمیت برآمدی صنعتوں کو گیس فراہم کریں تاکہ وہ اپنی فیکٹری بغیر کسی رکاوٹ کے چلائیں اور اپنے برآمدی وعدوں کو بروقت پورا کریں اور پھر دوسری صنعتوں کو گیس فراہم کریں۔

Check Also

لاہور ہائیکورٹ: ججوں کی حفاظت کرنے والے اہلکاروں کا نفسیاتی ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ

ججوں کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *