Home / جاگو ٹیکنالوجی / سام سنگ کا وہ ‘ٹی وی’ جو آپ ہر جگہ لے جاسکتے ہیں

سام سنگ کا وہ ‘ٹی وی’ جو آپ ہر جگہ لے جاسکتے ہیں

سام سنگ کے ٹی وی تو دنیا بھر میں مقبول ہے مگر ان کا حجم کافی بڑا ہوتا ہے اور ساتھ لے کر گھومنا ممکن نہیں۔

یہی وجہ ہے کہ جنوبی کورین کمپنی نے ایک الٹرا پورٹ ایبل اسمارٹ ٹی وی پروجیکٹر دی فری اسٹائل متعارف کرا دیا ہے۔

اس کا وزن 900 گرام سے بھی کم ہے جس کے ساتھ 180 ڈگری کا ایک اسٹینڈ ہے اور فوٹیج کو دیواروں، اسکرینز یا کسی بھی ایسی چیز پر دکھا سکتا ہے جس کا حجم 30 سے 100 انچ ہو۔

یہ 1080p ریزولوشن کی ویڈیو دکھاتا ہے جبکہ اس میں آٹو فوکس اور آٹو لیولنگ خصوصیات بھی موجود ہیں تاکہ یہ خودکار طور پر کسی بھی سطح کو تصویر کو الائن کرسکے۔

یہ میوزک کو 360 ڈگری ساؤنڈ کے ساتھ پلے کرسکتا ہے اور سام سنگ کے اسمارٹ ٹی وی پلیٹ فارم تک رسائی بھی دی گئی ہے تو آپ نیٹ فلیکس شوز یا فلموں کو اس پروجیکٹر کی مدد سے اسٹریم کرسکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ کی جانب سے اس ڈیوائس کا تجربہ بہتر بنانے کے لیے متعدد ایسیسریز کی پیشکش کی گئی ہے۔

جیسے لینس کیپس جو موڈ لائٹننگ کو تشکیل دیتے ہیں، ایک واٹر پروف کیس اسے باہر پانی سے بچانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ ایک یو ایس بی سی پورٹ ایبل بیٹری کو بجلی کے بغیر مواد پروجیکٹ کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس کی قیمت 899 ڈالرز (ایک لاکھ 58 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور یہ فی الحال سام سنگ کی ویب سائٹ پر پری آرڈر میں دستیاب ہے۔

Check Also

یوٹیوب پر کاپی رائٹس میوزک سے بچنے کا اے آئی ٹول متعارف

ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے موسیقی پر کاپی رائٹس اسٹرائیک سے بچنے کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *