Home / جاگو ٹیکنالوجی / دنیا بھر میں ایپل کے آلات کی تعداد ایک ارب 80 کروڑ تک پہنچ گئی

دنیا بھر میں ایپل کے آلات کی تعداد ایک ارب 80 کروڑ تک پہنچ گئی

کیلیفورنیا: 

سال 2021ء میں ایپل کی 15 کروڑ مصنوعات فروخت ہونے کے بعد اب دنیا بھر میں ایپل کمپنی کے آلات کی تعداد ایک ارب 80 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔اس میں کوئی شک نہیں کہ کووڈ 19 کے غیر یقینی لاک ڈاؤن میں بعض کمپنیوں نے بہت دولت کمائی جن میں ایپل کمپنی بھی شامل ہے۔ 2021ء میں اس کے 15 کروڑ مختلف آلات، یعنی آئی فون، آئی پیڈ اور میک بک فروخت ہوئے جس کے بعد دنیا بھر میں اب ایپل کے ایک ارب 80 کروڑ آلات ہیں جو اب بھی استعمال ہورہے ہیں۔

ایک سال قبل ایپل کے آلات کی تعداد ایک ارب 65 کروڑ تھی یعنی ایک سال میں مزید 15 کروڑ افراد نے ایپل مصنوعات خریدیں۔ 2016ء میں ایپل ایک ارب آئی فون فروخت کرچکی تھی پھر 2019ء میں اعلان ہوا کہ ایپل کے 90 کروڑ آلات سرگرم ہیں۔ ایپل اس آلے کو سرگرم قرار دیتا ہے جو خریدنے کے بعد 90 روز تک ایپل کے کلاؤڈ یا سرور سے جڑا رہتا ہے۔

گوگل نے بتایا ہے کہ اس وقت پلے اسٹور سے لگ بھگ تین ارب افراد اپنے اینڈروئڈ  آلات سے رابطہ کرچکے ہیں لیکن دیگر ایپ اسٹور پر اس کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔

اسی طرح مائیکرو سوفٹ نے بھی کہا کہ اس کی ونڈوز ٹین اور الیون دنیا بھر کی ایک ارب چالیس کروڑ ڈیوائسس پر چل رہی ہیں۔ مائیکروسوفٹ نے اس میں ایکس باکس ون اور ایکس باکس سیریز ماڈلوں کو بھی شامل کیا ہے۔

Check Also

یوٹیوب پر کاپی رائٹس میوزک سے بچنے کا اے آئی ٹول متعارف

ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے موسیقی پر کاپی رائٹس اسٹرائیک سے بچنے کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *