Home / جاگو کھیل / ویمنز ورلڈ کپ؛ بلند عزائم لیے گرین شرٹس کی روانگی

ویمنز ورلڈ کپ؛ بلند عزائم لیے گرین شرٹس کی روانگی

 کراچی: 

بلند عزائم لیے گرین شرٹس ویمنزکرکٹ ورلڈ کپ کیلیے نیوزی لینڈ روانہ ہو گئیں۔

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم منگل کی شب نیوزی لینڈ روانہ ہو گئی جب کہ وہ اپنا پہلا میچ 6 مارچ کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

روانگی سے قبل کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ کے لیے ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے، ہیڈکوچ ڈیوڈ ہیمپ کی زیرنگرانی کیمپ میں تربیت کے بہترین مواقع ملے، دستیاب بہترین کمبی نیشن بنایا ہے جس میں سینئر اور جونیئر کھلاڑی شامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ روایتی حریف بھارت کے خلاف پہلے میچ میں جیت سے ہم اچھا آغاز کرنے کی کوشش کریں گے، ہر میچ میں دباؤ کا سامنا ہوگا،کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری آئی ہے جبکہ بولنگ اور بیٹنگ کے شعبے میں بھی بھرپور محنت ہوئی ہے۔

کپتان نے کہا کہ کورونا کے سبب بائیو سیکیور ببل میں رہنا بہت مشکل ہے لیکن ہم اس کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں، نیوزی لینڈ میں مختلف کنڈیشنز کا سامنا کرنا پڑے گا،تربیتی کیمپ میں خامیوں کو دور کرنے کیلیے کوشش کی ہے۔

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *