Home / جاگو بزنس / متوسط و کم آمدن طبقے کو سستے گھردینے کیلیے پرعزم ہیں، شوکت ترین

متوسط و کم آمدن طبقے کو سستے گھردینے کیلیے پرعزم ہیں، شوکت ترین

اسلام آباد: 

وزیر خزانہ و ریونیو شوکت ترین نے کہا کہ موجودہ حکومت کم اور متوسط آمدنی والے طبقوں کو سستی قیمتوں پر گھر فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔گزشتہ روز نیا پاکستان ہاو’سنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خزانہ و ریونیو شوکت ترین نے کہا کہ ہاؤسنگ سیکٹر حکومت کا ترجیحی شعبہ رہا ہے اور موجودہ حکومت کم اور متوسط آمدنی والے طبقوں کو سستی قیمتوں پر گھر فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

اجلاس میں چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیئرمین نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کی پیشرفت اور کامیابیوں سے آگاہ کیا اور معاشرے کے کم آمدنی والے طبقے خصوصاً سرکاری اور نجی تنخواہ دار طبقے کو گھر کی سہولیات فراہم کرنے کے حکومتی ایجنڈے پر عملدرآمد میں رکاوٹ بننے والی کچھ آپریشنل اور فعال رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پروزیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو مزید ہدایت کی کہ آپریشنل ابہام کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

 

Check Also

لاہور ہائیکورٹ: ججوں کی حفاظت کرنے والے اہلکاروں کا نفسیاتی ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ

ججوں کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *