Home / جاگو کھیل / کرکٹر وہاب ریاض کی اہلیہ کا شوہر کے لیے جذباتی پیغام

کرکٹر وہاب ریاض کی اہلیہ کا شوہر کے لیے جذباتی پیغام

کراچی: 

پشاور زلمی کے کپتان اور قومی کرکٹر وہاب ریاض کی اہلیہ نے ان کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔وہاب ریاض نے گزشتہ روز اپنی اہلیہ زینب وہاب کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انسٹاگرام پر ان کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور زندگی کی اونچ نیچ میں ہمیشہ ایک مضبوط ستون کی طرح ان کا ساتھ دینے پر اہلیہ کا شکریہ اد اکیا۔

وہاب ریاض کی اس خوبصورت پوسٹ کے جواب میں ان کی اہلیہ زینب نے بھی انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے لیے انتہائی جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

انہوں نے وہاب ریاض کے ساتھ ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ روز میرا دل جیتتے ہیں لیکن آج تو آپ نے مجھے لاجواب کردیا۔ زینب نے وہاب ریاض کی بیوی ہونے پر خود کو خوش قسمت قراردیا۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض اور ان کی اہلیہ دو خوبصورت بیٹیوں کے والدین ہیں۔

 

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *