Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ٹک ٹاک اب میوزک اسٹریمنگ سروسز کو ٹکر دینے کے لیے تیار

ٹک ٹاک اب میوزک اسٹریمنگ سروسز کو ٹکر دینے کے لیے تیار

سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے بعد اب ٹک ٹاک میوزک پلیٹ فارمز جیسے اسپاٹی فائے، ایپل میوزک اور پنڈورا کو بھی ٹکر دینے کے لیے تیار ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے میوزک ڈسٹری بیوشن اور مارکیٹنگ پلیٹ فارم ساؤنڈ آن متعارف کرایا گیا ہے۔

فنکار اس پلیٹ فارم پر اپنے گانے یا میوزک دیگر پلیٹ فارمز کے ساتھ ساتھ براہ راست ٹک ٹاک ایپ سے اپ لوڈ کرسکیں گے۔

ساؤنڈ آن میں ڈسٹری بیوشن مفت ہوگی اور ٹک ٹاک کی جانب سے پہلے سال فیس نہیں لی جائے گی جبکہ دوسرے سال سے 10 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔

اپنے کام کی رائلٹی گلوکار اور موسیقار کو حاصل رہے گی۔

اس سسٹم میں فنکاروں کو پروموشنل، آڈینس ان سائیٹ اور ڈویلپمنٹ ٹولز دستیاب ہوں گے اور فنکاروں کو ٹک ٹاک ویریفیکیشن، ٹک ٹاک سانگ ٹیب میں جگہ اور اہم کریٹیئرز تک رسائی بھی حاصل ہوگی۔

اسی طرح وہ ساؤنڈ آن پلس کے اہل بھی ہوں گے جو ایک خصوصی اے اینڈ آر سروس ہے۔

اس نئے پلیٹ فارم کے میوزک ہیڈ اولے اوبرمان نے کہا کہ نئے فنکار ٹک ٹاک کے اندر ایک ابھرتی ہوئی کمیونٹی ہیں، ساؤنڈ آن کو ان کی سپورٹ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے کیرئیر کا آغاز کرسکیں۔

یہ پلیٹ فارم ابھی امریکا، برطانیہ، برازیل اور انڈونیشیا میں متعارف کرایا گیا ہے اور فنکار soundon.global نامی ویب سائٹ پر جاکر خود کو رجسٹر کرسکتے ہیں۔

Check Also

فلم پروڈکشن مہنگی پڑگئی، معاون پروڈیوسر ساتھ چھوڑ گئے تھے، تاپسی کا انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو 2022 میں اداکارہ سے پروڈیوسر بنی اور انہوں نے ہدایتکار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *