Home / جاگو دنیا / یوکرین میں تھیٹرپرروسی حملے میں300افراد کی ہلاکت کا خدشہ

یوکرین میں تھیٹرپرروسی حملے میں300افراد کی ہلاکت کا خدشہ

کیف: یوکرین کے شہرماریوپول کے ایک تھیٹرپرروسی بمباری سے 300افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ماریوپول شہرکے ایک تھیٹرپرروسی بمباری کے نتیجے میں 300 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

روسی فوج نے 16مارچ کوماریوپول کے تھیٹرپرطاقتوربم گرایا تھا۔ روسی بمباری کے وقت تھیٹرمیں ایک ہزارسے زائد خواتین،بچوں اورمردوں نے حملے سے بچنے کے لئے پناہ لے رکھی تھی۔

ماریوپول اس وقت یوکرین کے باقی حصوں سے کٹا ہوا ہے۔ روسی محاصرے کے باعث شہرمیں کھانے پینے کی اشیا اوردواؤں کی قلت کے باعث صورتحال سنگین ہے۔

Check Also

چین کی بڑھتی فوجی طاقت، جاپان و فلپائن کے دفاعی معاہدے پر دستخط

خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کے خدشات کے باعث جاپان اور فلپائن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *