Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ایمن خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں

ایمن خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں

پاکستان کی نامور اداکارہ ایمن خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

اداکارہ ایمن خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔

شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کالے رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جو انکی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔

ایمن خان کی تصاویر پر تاحال لاکھوں لائیکس آچکے ہیں اور تعریفوں کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔

اس سے قبل ادکارہ ایمن خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں جس میں دیکھا گیا تھا کہ اداکارہ مغربی لباس زیب تن کی ہوئی تھیں ۔

گزشتہ دنوں اداکارہ ایمن کی اپنے شوہر اداکار منیب بٹ اور بیٹی کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

اداکارہ ایمن نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر کی کیپشن میں لکھا تھا فیملی ویکیشن۔

واضح رہے کہ اداکارہ ایمن خان انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

Check Also

فلم پروڈکشن مہنگی پڑگئی، معاون پروڈیوسر ساتھ چھوڑ گئے تھے، تاپسی کا انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو 2022 میں اداکارہ سے پروڈیوسر بنی اور انہوں نے ہدایتکار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *