Home / جاگو ٹیکنالوجی / سام سنگ کا 108 میگا پکسل کیمرے سے لیس سستا ترین فون

سام سنگ کا 108 میگا پکسل کیمرے سے لیس سستا ترین فون

سام سنگ نے گلیکسی ایم 53 فائیو جی اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔

اس فون کی خاص بات اس کا طاقتور کیمرا اور بڑا ڈسپلے ہے۔

ویسے یہ فون کافی حد تک گلیکسی اے 73 سے ملتا جلتا ہے مگر اس میں پراسیسر مختلف ہے۔

گلیکسی ایم 35 فائیو جی میں 6.7 انچ کا سپر امولیڈ پلس ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے ساتھ 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

فون کی قیمت کا تو ابھی اعلان نہیں کیا گیا مگر ممکنہ طور پر یہ سام سنگ کا سب سے سستا 108 میگا پکسل کیمرے سے لیس فون ہوگا۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 900 پراسیسر موجود ہے۔

ایم 35 میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جس کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہوگا جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے دیئے گئے ہیں۔

گلیکسی ایم 35 میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 25 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ سے لیس ہے۔

ابھی کمپنی کی جانب سے فون کی دستیابی یا قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر آئندہ چند ہفتوں میں ان تفصیلات کے بارے میں بتایا جائے گا۔

Check Also

یوٹیوب پر کاپی رائٹس میوزک سے بچنے کا اے آئی ٹول متعارف

ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے موسیقی پر کاپی رائٹس اسٹرائیک سے بچنے کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *