Home / جاگو کھیل / قومی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف کے ایک رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

قومی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف کے ایک رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کولمبو: سری لنکا پہنچتے ہی قومی کرکٹ ٹیم کے مساجر ملنگ علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ترجمان کی جانب سے کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کوویڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم سپورٹ اسٹاف میں موجود مساجر ملنگ علی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

ملنگ علی کا ریپڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں 5 روزہ آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق 5 روز کے بعد سپورٹ اسٹاف کے رکن کا دوبارہ ریپڈ ٹیسٹ ہو گا جس کے بع وہ ٹیم جوائن کرسکیں گے۔

دوسری جانب کھلاڑیوں نے آج پول سیشن میں حصہ لیا جبکہ ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن کل ہوگا۔

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *