Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / خاموشی سے شہرت حاصل کرنے والے ٹک ٹاکر نے بلآخر اپنی آواز سنا ہی دی

خاموشی سے شہرت حاصل کرنے والے ٹک ٹاکر نے بلآخر اپنی آواز سنا ہی دی

دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالورز رکھنے والےٹک ٹاکر خابی لیم نے بلآخر اپنی آواز سنا ہی دی۔

گزشتہ روز امریکی ریپر کیلوِن کورڈوزر براڈس جونیئر عرف اسنوپ ڈاگ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں معروف ٹک ٹاکر خابی لیم کو گلوکار کے گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسنوپ ڈاگ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ وہ اور خابی لیم جلد ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

ویڈیو میں اسنوپ ڈاگ نے انکشاف کیا ہے کہ ٹک ٹاکر ان کے بھتیجے ہیں۔

اس کے علاوہ شئیر کی گئی ویڈیو میں خاموش کامیڈین کو پہلی بار بولتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو کو اب تک 1.3 ملین صارفین دیکھ چکے ہیں، جبکہ ہزاروں صارفین نے اس پر تبصرے کیے ہیں کہ انہوں نے پہلی بار خابی لیم کی آواز سنی ہے۔

واضح رہے کہ اپنی خاموش کامیڈی اور ہاتھوں کے اشاروں سے مزاحیہ ویڈیوز اور مشکل کاموں کو آسان طریقوں سے کر کے دکھانے والے ٹک ٹاکر خابی لیم کے اس وقت دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالورز ہیں۔

Check Also

فلم پروڈکشن مہنگی پڑگئی، معاون پروڈیوسر ساتھ چھوڑ گئے تھے، تاپسی کا انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو 2022 میں اداکارہ سے پروڈیوسر بنی اور انہوں نے ہدایتکار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *