Home / جاگو بزنس / درجہ دوئم کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی، 500 روپے کلو ہو گیا

درجہ دوئم کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی، 500 روپے کلو ہو گیا

لاہور: درجہ دوئم کا گھی اور کوکنگ آئل 500روپے فی کلو ہو گیا۔

گھی اور کوکنگ آئل تیار کرنے والی کمپنیوں نے درجہ دوئم کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں واضح کمی کردی جس کے بعد درجہ دوئم کا گھی اور کوکنگ آئل 500روپے فی کلو ہو گیا ہے جبکہ گھی اور کوکنگ ائل کے 12کلو کے پیک کی قیمت میں 350روپے سے 400روپے تک کمی کی گئی، اس کمی کے ساتھ 12کلو پیک کی قیمت 6 ہزار روپے ہوگئی۔

علاوہ ازیں شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت7روپے اضافے سے378روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے اضافے سے261روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی مزید ایک روپے اضافے سے195روپے فی درجن کی سطح پر پہنچ گئی۔

Check Also

لاہور ہائیکورٹ: ججوں کی حفاظت کرنے والے اہلکاروں کا نفسیاتی ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ

ججوں کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *