Home / جاگو کھیل / کےٹو سر کرنے کی کوشش میں افغان کوہ پیما زندگی کی بازی ہار گیا

کےٹو سر کرنے کی کوشش میں افغان کوہ پیما زندگی کی بازی ہار گیا

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کی کوشش میں دل کا دورہ پڑنے سے غیر ملکی کوہ پیما جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوٹی سر کرنے کی کوشش میں دل کا دورہ پڑنے سے افغان کوہ پیما علی اکبر سخی جاں بحق ہوئے، انکی میت کو بیس کیمپ لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان کوہ پیما کی میت کو ریسیکیو کے لیے جانے والی ٹیم میں سرباز خان اور سہیل شیخ شامل ہیں۔

افغان کوہ پیما علی اکبر سخی کو کیمپ 3 پر دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ جانبر ناہوسکے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رواں برس کےٹو سمیت دیگر پہاڑوں کو سر کرنے کی مہم جوئی کیلئے تقریباً 600 کوہ پیماؤں کے گروپس کو لائسنس جاری کیے ہیں۔

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *