Home / جاگو کھیل / شاہین آفریدی انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر

شاہین آفریدی انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں انجری کے سبب سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیسر شاہین سری لنکن شہر گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے تھے جس کے باعث اب وہ دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو میسر نہیں ہوں گے۔

شاہین شاہ ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ سری لنکا میں ہی رہیں گے، قومی ٹیم کا میڈیکل اسٹاف ان کی صحت یابی کے لیے کام کرے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان ٹیم میزبان سری لکنا کو پہلے میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے چکی ہے۔

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *