Home / جاگو کھیل / کامن ویلتھ گیمز دستے میں شامل تین پاکستانی کھلاڑی کورونا کا شکار

کامن ویلتھ گیمز دستے میں شامل تین پاکستانی کھلاڑی کورونا کا شکار

برمنگھم پہنچنے والے کامن ویلتھ گیمز دستے میں شامل تین کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا ہے۔

اس میں ہاکی کے دو کھلاڑی رانا وحید اور گول کیپر عبداللہ اشتیاق اور ایک سوئمر شامل ہے ۔ گیمز ویلیج پینچنے پر کورونا ٹیسٹ ہوئے تھے ۔ پازٹیو آنے والے اتھیلیٹس کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

دریں اثنا کامن ویلتھ گیمز کی ویلکم اور فلیگ ہوسٹنگ کی تقریب آج منعقد ہوگی جبکہ افتتاحی تقریب 28 جولائی کو الیگزینڈااسٹیڈیم برمنگھم میں ہوگی ۔

گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کی ہاکی، کرکٹ،باکسنگ،ٹیبل ٹینس،ایتھلیٹکس،اسکواش اور سوئمنگ کی ٹیمیں اور پیرا ایتھلیٹ برمنگھم پہنچ گئے ہیں ۔ گیمز کیلئے بنائے گئے چاروں ولیجز میں کورونا ایس او پیزپرمکمل عمل درآمد کرایا جارہا ہے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمد خالدمحمود نے کامن ویلتھ گیمز کیلئے برمنگھم میں بنائے گئے چاروں ولیجزکادورہ کیا اور مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلزسے ملاقات کی۔

اس موقع پر قومی دستے کے شیف ڈی مشن محمد عابدقادری گیلانی اور ڈپٹی سی ڈی ایم میجر (ر) ماجدوسیم نے کھلاڑیوں کی رہائش سمیت دیگر انتظامات کے حوالے سے سیکریٹری جنرل پی او اے کو بریفنگ دی۔

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *