Home / جاگو کھیل / بنگلہ دیش نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو شکست دے دی

بنگلہ دیش نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو شکست دے دی

بنگلہ دیش نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست دےد ی۔

ہرارے اسپورٹس کلب میں میزبان زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور سکندر رضا کے 62 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔

ریان برل 32 اور لیوک جونگوے ناٹ آؤٹ 11 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

بنگلہ دیش کی جانب مصدق حسین نے 5 جبکہ مستفیض الرحمان اور حسن محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش نے ہدف  باآسانی اٹھارہویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

لٹن داس 56 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ عفیف حسین 30 اور نجم الحسن شنتو 19 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔انعام الحق 16 اور منیم شہریار 7 رنز  بناکر آؤٹ ہوئے۔

زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگاراوا، شان ولیمز اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ کل 2 اگست کو کھیلا جائے گا۔

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *