Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / تصویر میں نظر آنے والی یہ بچی آج کی کون سی مشہور اداکارہ ہے؟

تصویر میں نظر آنے والی یہ بچی آج کی کون سی مشہور اداکارہ ہے؟

سوشل میڈیا پر اکثر شوبز شخصیات اپنے بچپن کی تصاویر شئیر کر دیتی ہیں جنہیں پہچاننا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔

آج ہم جس تصویر کے ساتھ حاضر ہوئے ہیں، اس میں موجود بچی کو پہچان پانا ایک مشکل کام ہے، تو کیا آپ پہچاننے میں کامیاب ہوگئے؟ اگر نہیں تو ہم بتاتے ہیں۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بڑی بہن کرشمہ کپور کی 48ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی بچپن کی تصویر شیئر کی ہے۔

کرینہ کپور نے کرشمہ کی بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ہمارے خاندان کا فخر ہیں، تمہاری یہ تصویر میری سب سے پسندیدہ ہے، آج سب بولو ہیپی برتھ ڈے ٹولولو۔

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور مداح کرشمہ کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

کرینہ کپور نے فلم میں ’سیتا‘ کے کردار کیلئے 12 کروڑ مانگے تھے؟

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرینہ کپور نے فلم راماین میں سیتا کا کردار ادا کرنے کے لیے 12 کروڑ روپے مانگے تھے۔

حالیہ انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے اس افواہ پر خاموشی توڑ دی اور بتایا کہ میں نے کبھی اس افواہ پر وضاحت نہیں دی کیونکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ مجھے کبھی اس فلم کی پیشکش نہیں کی گئی۔

کرینہ کپور نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میرے بارے میں یہ افواہ کیوں پھیلائی گئی لیکن یہ سب جھوٹ ہے۔

Check Also

فلم پروڈکشن مہنگی پڑگئی، معاون پروڈیوسر ساتھ چھوڑ گئے تھے، تاپسی کا انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو 2022 میں اداکارہ سے پروڈیوسر بنی اور انہوں نے ہدایتکار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *