Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بھارتیوں کو پاکستانی اداکار فواد خان کی یاد ستانے لگی

بھارتیوں کو پاکستانی اداکار فواد خان کی یاد ستانے لگی

کروڑوں دلوں پر حکمرانی کرنے والے پاکستان کے نامور اداکار فواد خان نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی لوگوں کی دل کی دھڑکن ہیں۔

اداکار فواد خان بہت کم کام کرتے ہیں اور وہ خود کو لوگوں سے دور رکھنا پسند کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے لوگ ان کی ایک جھلک دیکھنے کے منتظر رہتے ہیں۔

فواد خان نے پاکستان میں ایک اسٹار کے طور پر اپنے آپ کو منوانے کے بعد بالی ووڈ میں دھوم مچادی۔ زندگی گلزار ہے اور ہمسفر نے انہیں سونم کپور کے مدمقابل ‘خوبصورت’ میں ڈیبیو کرنے سے پہلے ہی اسٹار بنا دیا ہے۔

حال ہی میں ایک انڈین پیج نے ایک سروے کیا کہ لوگ کس جوڑی کو ریمپ پر دیکھنا چاہتے ہیں اور فواد خان اور دیپیکا پڈوکون کو 42 فیصد ووٹ ملے۔

جب کہ دیپیکا کو ان کے حقیقی زندگی کے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ بھی نامزد کیا گیا۔

     

Check Also

فلم پروڈکشن مہنگی پڑگئی، معاون پروڈیوسر ساتھ چھوڑ گئے تھے، تاپسی کا انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو 2022 میں اداکارہ سے پروڈیوسر بنی اور انہوں نے ہدایتکار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *