Home / جاگو دنیا / بھارت: بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، کم از کم 50 افراد ہلاک

بھارت: بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، کم از کم 50 افراد ہلاک

بھارت میں شدید مون سون بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق بارشوں کی وجہ سے سیکڑوں دیہات زیر آب آ گئے، بارش نے گھروں کو تباہ کر دیا اور رہائشی پھنسے ہوئے ہیں جبکہ ریسکیو کا عملہ متاثرین کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

رواں مہینے کے اوائل میں وفاقی موسمیات کے دفتر نے پیشگوئی کی تھی کہ بھارت میں اگست اور ستمبر میں اوسط بارشیں ہوں گی، اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ ایشیا کی تیسری بڑی معیشت میں فصلوں کی اچھی پیدوار ہو گی، جو ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں زراعت پر انحصار کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کی 2.7 کھرب ڈالر کی معیشت میں زراعت کا حصہ 15 فی صد ہے جبکہ ایک ارب 30 کروڑ آبادی والے ملک کی نصف سے زائد تعداد کا انحصار زراعت پر ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق قریبی ریاست اتراکھنڈ میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے 4 لوگ ہلاک ہوئے جبکہ 13 افراد لاپتا ہیں۔

اتراکھنڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے حکام رنجیت کمار سنہا کا کہنا تھا کہ ریسیکو آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے، بارشوں سے متعلقہ واقعات کے سبب دوردراز علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا جارہا ہے۔

ریاستی حکام نے بتایا کہ شمالی ریاست اوڈیشا میں بارشوں کے سبب کم از کم 6 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اوڈیشا میں سیلاب کی وجہ سے تقریباً 8 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، بارشوں کی وجہ سے بجلی اور پانی کی فراہمی میں مشکلات درپیش ہیں اور سڑکوں کے انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔

مشرقی ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلع رام گڑھ کے حکام نے بتایا کہ ریاست میں اب تک ایک لاکھ 20 ہزار لوگوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ ہفتے والے دن 5 افراد ندی کے پانی میں بہہ گئے تھے۔

رام گڑھ ضلع کے اہلکار مادھوی مشرا کا کہنا تھا کہ اب تک 4 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

Check Also

چین کی بڑھتی فوجی طاقت، جاپان و فلپائن کے دفاعی معاہدے پر دستخط

خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کے خدشات کے باعث جاپان اور فلپائن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *