Home / جاگو ٹیکنالوجی / سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ‘واؤ گریپ’ میم کی بطور این ایف ٹی نیلامی کا اعلان

سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ‘واؤ گریپ’ میم کی بطور این ایف ٹی نیلامی کا اعلان

پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے باعث ایک ہزار 200 سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں، اس قدرتی آفت نے ایک بار پھر قوم کے جذبہ ہمدردی کو اجاگر کردیا ہے۔

کچھ افراد نے انتہائی ضروری اشیا عطیہ کرنے کا انتخاب کیا جبکہ دوسروں نے ضرورت مندوں کی مدد کے لیے اپنا وقت اور توانائی عطیہ کی ہے۔

تاہم ‘واؤ گریپ’ نامی میم کی شہرت رکھنے والی سابق سینیٹر سحر کامراننے اپنے وائرل لمحے کو اچھے کام کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے اس میم کو 30 ستمبر کو ایک نان فنجیبل ٹوکن (این ایف ٹی) کے طور پر نیلام کیا جائے گا۔

اس این ایف ٹی کو ڈیجیٹل آرٹ مارکیٹ پلیس فاؤنڈیشن پر فروخت کیا جائے گا، جس کے لیے اس لنک پر رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

پاک ڈیلی کے حمزہ اظہر اسلم سے وائرل میم کے بارے میں بات کرتے ہوئے، کامران نے کہا کہ ‘میں نہیں جانتا کہ گریٹ کس طرح گریب بن گیا لیکن وہ میں نے اسے قبول کیا اور سوچا کہ اسے اچھے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے’۔

یاد رہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں سحر کامران جدہ میں پاکستانی تارکین وطن کے بچوں کے اسکول میں طلبا کی ایک قطار کے ساتھ کھڑی تھیں اور ان سے پوچھ رہی تھیں کہ وہ بڑے ہو کر کیا کرنا چاہیں گے۔

ایسے میں ایک لڑکا آیا اور اس نے پاکستان کی فوج کی حمایت اور بھارت کے خلاف ایک مشین گن کا سالوو چھوڑا۔

Check Also

یوٹیوب پر کاپی رائٹس میوزک سے بچنے کا اے آئی ٹول متعارف

ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے موسیقی پر کاپی رائٹس اسٹرائیک سے بچنے کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *