Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ٹک ٹاک نے پاکستان صارفین کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد ویڈیو ہٹا دیں

ٹک ٹاک نے پاکستان صارفین کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد ویڈیو ہٹا دیں

ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈلائن کی خلاف ورزی کرنے پر پلیٹ فارم نے پاکستان صارفین کی ایک کروڑ 53 لاکھ 51 ہزار 388 ویڈیوز ہٹا دیں۔

ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے سنہ 2022 کی دوسری سہ ماہی اپریل سے جون کے لیے نئی کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کردی ہے۔

یہ پلیٹ فارم پر غلط معلومات کو روکنے کےلیے کثیرالجۃتی نقطہ نظر کے ساتھ اپنی وابستگی کے اظہار کے طور پر جاری کی گئی ہے۔

سنہ 2022 کی دوسری سہ ماہی میں کمیونٹی گائڈلائنز کی خلاف ورزی کرنے پر عالمی سطح پر 11 کروڑ 3 لاکھ 51 ہزار 388 ویڈیوز ہٹائی گئی ہیں، یہ تعداد ٹک ٹاک میں اپلوڈ کی گئی تمام ویڈیوز کا ایک فیصد ہے۔

دوسری جانب کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر صرف پاکستان سے ایک کروڑ 53 لاکھ 51 ہزار 388 ویڈیوز ہٹائی گئی ہیں، ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ ویڈیوز ہٹائے جانے کی فہرست میں پاکستان کا دوسرا نمبر ہے۔

تاہم ہٹائی جانے والی ویڈیو میں تقریبا 91 فیصد ویڈیوز کو 24 گھنٹوں کے اندر ہٹایا گیا جبکہ 98 فیصد ویڈیو کو ٹک ٹاک صارفین کی جانب سے رپورٹ کرنے پر حذف کیا گیا، 97 فیصد ویڈیوز کسی بھی شخص کے دیکھنے سے قبل حذف کی گئیں۔

کمیونٹی گائیڈلائن کی خلاف ورزی کرنے کے علاوہ اسپیم شدہ اکاؤنٹس کو بھی ہٹایا گیا ہے، اس کے علاوہ اِن اکاؤنٹس کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیوز کو بھی ہٹایا گیا ہے۔

Check Also

لاہور ہائیکورٹ: ججوں کی حفاظت کرنے والے اہلکاروں کا نفسیاتی ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ

ججوں کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *