Home / جاگو کھیل / ٹی20 ورلڈکپ؛ کوہلی ایک اور ریکارڈ بنانے کے قریب

ٹی20 ورلڈکپ؛ کوہلی ایک اور ریکارڈ بنانے کے قریب

ٹی20 ورلڈکپ میں بھارتی بیٹر ویرات کوہلی ایک ریکارڈ حاصل کرنے سے محض 11 رنز دور ہیں۔

اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو ٹی20 ورلڈکپ میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے محض 11 رنز درکار ہیں، انہوں نے 989 رنز اسکور کررکھے ہیں جبکہ انہیں مہیلا جے وردھنے کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 28 رنز درکار ہیں جبکہ سابق سری لنکن کپتان نے 1016 رنز بنارکھے ہیں۔

کولی اگر جنوبی افریقہ آج کے میچ میں 11 یا اس سے زیادہ رنز اسکور کرتے ہیں تو وہ ٹی20 ورلڈکپ میں ایک ہزار رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن جائیں گے

33 سالہ کوہلی نے اب تک 23 میچ کھیلے ہیں جس میں 89.9 کی حیران کن اوسط سے 989 رنز بنائے ہیں جس میں 12 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

قبل ازیں ویرات کوہلی کی 82 رنز کی اننگز کی بدولت بھارت نے پاکستان کو ٹی20 ورلڈکپ کے اپنے پہلے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *