Home / جاگو کھیل / بابراعظم پرتنقید، شاہد آفریدی حمایت میں بول پڑے

بابراعظم پرتنقید، شاہد آفریدی حمایت میں بول پڑے

 کراچی: پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی حمایت میں میدان میں آگئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ دو،تین میچز میں کارکردگی نہ دکھانے پر کوئی کھلاڑی برا نہیں بن جاتا۔ بابر اعظم ہمارے بہترین کھلاڑی اور مسلسل اچھی کارکردگی پیش کرتے ہیں۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم کو فارم میں واپس آنے کے لیے ہماری سپورٹ کی ضرورت ہے۔ بابر اعظم جلد ایک بڑی میچ وننگ اننگز کے ساتھ واپس لوٹیں گے۔ مداح بابراعظم کو سپورٹ کریں۔

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *