Home / جاگو کھیل / ٹی20 ورلڈکپ؛ فائنل میں بارش ہوئی تو میچ کیسے ہوگا؟ جانیے

ٹی20 ورلڈکپ؛ فائنل میں بارش ہوئی تو میچ کیسے ہوگا؟ جانیے

میلبرن: ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے مابین اتوار کے روز کھیلا جائے گا تاہم بارش میگا ایونٹ کے فائنل میں خلل ڈال سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز میلبرن میں بارش کے 95 فیصد امکانات ہیں، اگرچہ پیر کے روز ریزرو ڈے مختص کیا گیا تاہم اس روز بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آئی سی سی نے رواں ورلڈکپ میں بارشوں کے پیش نظر ناک آؤٹ مرحلے کے دوران ریزو ڈے رکھا تھا تاہم دونوں سیمی فائنلز مقررہ وقت پر مکمل ہوئے۔

ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں اگر بارش ہوتی ہے تو کھیل اگلے روز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا، اگر دوسرے روز بھی بارش کے باعث میچ مکمل نہ ہوسکا تو دونوں ٹیموں کو مشترکہ چیمپئین قرار دیا جائے گا۔

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *