Home / جاگو کھیل / ساوتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ؛ پاکستان نے چار گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت لیا

ساوتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ؛ پاکستان نے چار گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت لیا

کولمبو: سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری ساوتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ میں پاکستان نے چار گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت لیا۔

ماہ گل نے منفی 61 کلو گرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا ہے جبکہ پاکستان نے ٹیم ایونٹ میں بھارت کو ہراکر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ارشاد علی نے اب تک انفرادی کاتا جونیئر اور سینیئر کیٹیگری میں دو گولڈ میڈل اپنے نام کیے ہیں۔

ویمن انفرادی کاتا میں پاکستان کی آرزو نے سلور میڈل لیا ہے۔

گولڈ میڈلسٹ ارشاد علی نے سبز ہلالی پرچم بلند کرنے کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سخت محنت کا پھل ملا ہے، اس کامیابی کے لیے کوچ کے ساتھ کراٹے فیڈریشن کے محمد جہانگیر کا بھی بہت شکرگزار ہوں جن کی وجہ سے اس چیمپیئن شپ میں شرکت کا موقع ملا۔

اس چیمپیئن شپ میں پاکستان کا 17 رکنی دستہ جونیئیر، کیڈت اور سینیئر مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کر رہا ہے۔

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *