Home / جاگو کھیل / افتخار احمد کی ٹی10 لیگ میں دھماکے دار انٹری، ریکارڈ بھی بناڈالا

افتخار احمد کی ٹی10 لیگ میں دھماکے دار انٹری، ریکارڈ بھی بناڈالا

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی ٹی10 لیگ میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے دھماکے دار انٹری دیدی۔

گزشتہ روز بنگلال ٹائیگرز کی نمائندگی کرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے 5 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 30 گیندوں پر 83 رنز بناڈالے۔
افتخار نے 2 اوورز میں 41 رنز کے عوض انگلینڈ کے باؤلر رچرڈ گلیسن کو نشانہ بنایا۔

32 سالہ کرکٹر کی جارحانہ اننگز کی بدولت بنگلہ ٹائیگرز نے 10 اوورز میں 133 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب ابوظہبی بُلز 121 رنز بناسکی۔

دوسری جانب افتخار کی 83 رنز کی اننگز کھیل کر رواں سیزن میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز افتخار احمد نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ ٹی10 جیسے تیز ترین فارمیٹ میں دنیا کے مشہور ترین کھلاڑی شامل ہیں جن کی وجہ سے ٹیموں کے مابین سخت مقابلہ سازی کا رجحان موجود ہے اور اچھی کرکٹ کھیلی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ٹی10 لیگ کا آغاز 23 نومبر کو ہوا تھا جبکہ فائنل 4 دسمبر کو زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *