Home / جاگو کھیل / ٹی 20بلاٸنڈ کرکٹ ورلڈ کپ؛ بھارت نے پاکستان کو ویزے جاری نہ کیے

ٹی 20بلاٸنڈ کرکٹ ورلڈ کپ؛ بھارت نے پاکستان کو ویزے جاری نہ کیے

 اسلام آباد: ٹی 20بلاٸنڈ کرکٹ ورلڈ کپ آج سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کو تاحال ویزے جاری نہیں کیے گئے۔

بھارتی ہاٸی کمیشن کی جانب سے قومی کرکٹرز کے پاسپورٹس بھی واپس نہیں کیے گٸے۔

افتتاحی تقریب آج بھارتی شہر دہلی میں منعقد ہوگی۔ بلاٸنڈ ورلڈ کپ میں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، بنگلا دیش، سری لنکا، جنوبی افریقا اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلا میچ 7 دسمبر کو جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنا تھا جبکہ روایتی حریف بھارت کے خلاف 8دسمبر کو بڑا ٹاکرا ہونا تھا۔

پاکستان دوسرے ٹی 20 بلاٸنڈ ورلڈ کپ میں رنر اَپ رہا ہے۔

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *