Home / جاگو کھیل / شکست نے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کھیلنے کی پاکستانی مہم کمزور کردی

شکست نے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کھیلنے کی پاکستانی مہم کمزور کردی

لاہور: راولپنڈی میں شکست نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کھیلنے کی پاکستانی مہم انتہائی کمزور کردی۔

پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر موجود ٹیم کی انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کیخلاف 5ہوم میچز میسر ہونے کی وجہ سے فائنل میں رسائی کی امیدیں برقرار تھیں جنھیں اب شدید دھچکا لگا ہے،بھارتی ٹیم بنگلادیش کو کلین سوئپ کرکے آسٹریلیا سے ہوم سیریز کا ایک میچ ہار کر بھی فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔

دوسری جانب کینگروز ویسٹ انڈیز سے ایک اور بعد ازاں جنوبی افریقہ سے 2 میچز جیت کر ٹائٹل کے قریب آ جائیں گے، انگلینڈ کو اس جیت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔اس وقت آسٹریلیا 72.23اور جنوبی افریقہ 60.00پوائنٹس کے ساتھ نمایاں ہیں۔

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *