Home / جاگو صحت / جان لیوا ٹریفک حادثات؛ ہلاک امریکیوں کی نصف تعداد نشے کی حالت میں مبتلا ہوتی ہے

جان لیوا ٹریفک حادثات؛ ہلاک امریکیوں کی نصف تعداد نشے کی حالت میں مبتلا ہوتی ہے

واشنگٹن: امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ٹریفک حادثات میں زخمی یا ہلاک ہونے والے افراد کی نصف سے زیادہ تعداد منشیات کے اثر میں مبتلا ہوتے ہیں۔

امریکا کی نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کی گئی تحقیق میں 54 فی صد سے زیادہ زخمی ڈرائیورز کے خون کے نمونوں میں منشیات یا الکوحل پایا گیا۔

تحقیق کے مصنفین کا کہنا تھا کہ مطالعے کے نتائج کو ملک بھر میں سڑکوں پر گاڑیاں چلانے والوں کے خون میں ادویات کی پیمائش کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ تاہم، بڑی تعداد میں ڈرائیور اور مسافروں کے خون میں ان اجزاء کی موجودگی تشویش ناک ہے۔

ادارے کی قائم مقام ایڈمنسٹریٹر این کارلسن کا کہنا تھا کہ تحقیق میں معلوم ہوا کہ تقریباً 20 فی صد ڈرائیوروں کے خون میں الکوحل 0.08 فی صد یا اس سے زیادہ مقدار میں موجود تھا۔ یہ مقدار ریاستوں کی جانب سے قرار دی گئی قانونی حد سے زیادہ ہے۔

خون کے ٹیسٹ کا مطالعہ ملک بھر کے سات لیول ون ٹراما سینٹرز اور چار میڈیکل اگزیمنرز کے دفاتر میں کیا گیا۔

ٹریفک حادثات میں کووڈ کی عالمی وباء کی شروعات سے اموات کی تعداد میں ڈرامائی اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ ریاستوں کی جانب سے بھنگ کے دیگر مصارف کی وجہ سے ٹریفک کی حفاظت کو متاثر ہورہی ہے۔

Check Also

لوگ ضرورت سے زیادہ کھانا کیوں کھاتے ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہمارا پیٹ تو بھر جاتا ہے پر نیت نہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *