Home / جاگو دنیا / چڑیا گھر میں چمپینزیوں کو پنجرے سے نکلنے پر گولیاں مار دی گئیں، 3 ہلاک

چڑیا گھر میں چمپینزیوں کو پنجرے سے نکلنے پر گولیاں مار دی گئیں، 3 ہلاک

سوڈان کے چڑیا گھر کی انتظامیہ نے چمپینزیوں کو پنجرے سے نکل کر بھاگنے پر گولیاں مار دی گئیں جس سے 3 چمپینزی ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بدھ کے روز  پیش آیا جہاں سوڈان کے ایک مشہور چڑیا گھر میں کچھ چمپینزی اپنے انکلوژر سے نکل کر باہر آگئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چمپینزی انکلوژر سے باہر نکلنے کے بعد چڑیا گھر کی حدود میں ہی گھومتے رہے، انتظامیہ کی جانب سے انہیں گن انجیکشن سے پر سکون(بے ہوش) کرنے کے بجائے ان پر گولیاں برسا دیں۔

رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعد شہریوں کی جانب سے چڑیا گھر کی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ چمپینزی کو گن انجیکشن سے پر سکون(بے ہوش) کرنے کے بجائے انہیں گولی اس لیے ماری گئی تاکہ یہ عوام کو نقصان نہ پہنچائیں کیونکہ انجیکشن کے ذریعے انہیں پرسکون(بےہوش) ہونے میں وقت لگتا اور اتنی دیر میں کوئی بڑا نقصان ہو سکتا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چڑیا گھر اس وقت سیاحوں کے لیے بند تھا لیکن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ چمپینزی عملے کے لیے بھی خطرہ بن سکتے تھے، گولیاں لگنے سے 3 چمپینزی ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔

Check Also

چین کی بڑھتی فوجی طاقت، جاپان و فلپائن کے دفاعی معاہدے پر دستخط

خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کے خدشات کے باعث جاپان اور فلپائن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *