Home / جاگو دنیا / مغربی کنارے میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی فٹبالر شہید

مغربی کنارے میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی فٹبالر شہید

نابلس: مغربی کنارے میں اسرائیل فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی فٹبالر شہید ہو گیا۔

الجزیرہ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں جھڑپوں کے دوران ایک 23 سالہ فٹ بالر کو گولی مار کر شہید اور 5 دیگر کو زخمی کر دیا۔

احمد دراغمہ کو آج جمعرات کو صبح سویرے نابلس شہر میں چھاپے دوران اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں ماریں، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، تاہم بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

دراغمہ کا تعلق قریبی قصبے توباس سے تھا، مقامی فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ وہ ویسٹ بینک پریمیئر لیگ کلب ثقفی تلکریم کے لیے فٹ بال کھیلتا تھا۔ مشہور عربی فٹ بال ویب سائٹ کوورا نے دراغمہ کو 6 گول کے ساتھ اس سیزن میں ٹیم کے ٹاپ اسکورر کے طور پر درج کیا تھا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس سال مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں تقریباً 150 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، 2006 کے بعد سے 2022 کا سال فلسطینیوں کے لیے سب سے مہلک سال ثابت ہوا ہے۔

Check Also

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے شہری علاقوں کے علاوہ صحرائی وادیاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *