Home / جاگو کھیل / پی ایس ایل 8 کے میچز کوئٹہ میں بھی کرائے جائیں گے، نجم سیٹھی

پی ایس ایل 8 کے میچز کوئٹہ میں بھی کرائے جائیں گے، نجم سیٹھی

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ سیزن 2023 کے میچز کوئٹہ میں بھی کرائے جائیں گے۔ 

مینجمنٹ کمیٹی کی پہلی مینٹنگ کے بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کمیٹی سربراہ نجم سیٹھی نے بتایا کہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے کوئٹہ میں بھرہور سکیورٹی کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کل کیا جاسکتا ہے،انہوں نے قومی ٹیم کیلیے تجربہ کار غیرملکی کوچز لانے کا عندیہ بھی دیا، ان کا کہنا تھا کہ ایجنڈے میں بہت کچھ تھا جو مکمل نہیں ہوسکاہفتے کو دوبارہ اجلاس ہوگا۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ فی الحال سلیکشن کمیٹی سمیت تمام کمیٹیاں ختم کردی گئی ہیں،ڈومیسٹک میں پاکستان کپ شیڈول کے مطابق ہوگا،دوسرے تمام پروگرام روک دئیے گئے ہیں ڈومیسٹک کوچز کو بھی فارغ کیا جارہا ہے اور چھ ریجنل ایسوسی ایشنز کو ختم کردیا گیا ہے۔

نجم سیٹھی کا  کہنا تھا کہ اسٹار کرکٹرز ہمارا اثاثہ ہیں،ان کی خدمات سے فائدہ اٹھائیں گےتاہم قومی ٹیم کے لیے تجربہ کار غیرملکی کوچز کی تقرری کریں گے۔ ماضی میں بھی غیرملکی کوچز کی تعنیاتی کا تجربہ کامیاب رہا تھا، کرکٹ کو درست سمت پر گامزن کریںگے۔

ان کا کہنا تھا کہ بورڈ ملازمین کی تنخواہوں پر نظر ثانی کریں گے، پورے سسٹم کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔

 

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *