Home / جاگو کھیل / کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف 300 رنز بنا لیے

کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف 300 رنز بنا لیے

  کراچی: سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 302 رنز بنا لیے۔

پہلا روز

قومی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اسکی تین وکٹیں 48 کے اسکور پر گر گئی تھی جبکہ چوتھی وکٹ 110 رنز گری جس کے بعد کپتان بابراعظم اور سرفراز احمد نے ٹیم کو سہارا دیا۔

دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں اب تک 192 رنز بنائے گئے ہیں۔ بابراعظم 150 رنز اور سرفراز احمد 85 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق 7، شان مسعود 3 رنز، امام الحق 24 رنز اور سعود شکیل 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد اور فاسٹ بولر میر حمزہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ بلے باز امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سرفراز احمد نے تقریباً 4 سال قبل 2019 میں بحیثیت کپتان جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ سرفراز احمد ہوم گراؤنڈ پر اپنا میچ کھیل رہے ہیں۔

فاسٹ بولر میر حمزہ نے آخری مرتبہ ٹیسٹ میچ 2018 میں کھیلا تھا۔

پاکستان ٹیم

امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، کپتان بابراعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، آغا سلمان، نعمان علی، محمد وسیم، ابرار احمد، میر حمزہ۔

نیوزی لینڈ ٹیم

ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، کپتان ٹم ساوتھی، اش سودھی، نیل واگنر، اعجاز پٹیل۔

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *