Breaking News
Home / جاگو کھیل / پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ بابراعظم، سلمان علی آغا فیلڈ پر کیوں نہیں آئے؟

پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ بابراعظم، سلمان علی آغا فیلڈ پر کیوں نہیں آئے؟

  کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن کپتان بابراعظم اور نوجوان بیٹر سلمان علی آغا فیلڈ میں نہیں آسکے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ترجمان کے مطابق بابراعظم سمیت چند کھلاڑی وائرل فلو کا شکار ہیں جس کے باعث وہ فیلڈ میں نہیں جاسکے تاہم اس دوران سرفراز احمد نے قومی ٹیم کی سنبھالی ہوئی ہے۔

ناقص فارم کی وجہ سے کراچی ٹیسٹ سے باہر ہوجانے والے نائب کپتان محمد رضوان نے بطور متبادل کھلاڑی کچھ دیر وکٹ کیپنگ بھی کی۔

واضح رہے کہ بابر اعظم اور سلمان علی آغا نے پہلی اننگ میں پاکستان کی جانب سے سینچریز اسکور کی تھیں، سلمان علی آغا پہلے بھی طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے فیلڈنگ کے لیے میدان میں نہیں آسکے تھے۔

Check Also

برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

برطانیہ کے ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے پیرس اولمپکس کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *