Home / جاگو دنیا / افغان پروفیسر نے لائیو شو میں ڈگریاں پھاڑ دیں

افغان پروفیسر نے لائیو شو میں ڈگریاں پھاڑ دیں

کابل: افغان پروفیسر شبنم نسیمی نے لائیو ٹی وی پروگرام میں ڈگریاں پھاڑتے ہوئے طالبان کے اقدام کو مسترد کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں لائیو ٹی وی پروگرام میں پروفیسر نے اپنی ڈپلومہ کی ڈگریاں پھاڑ دیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، گزشتہ دنوں طالبان حکومت کی جانب سے خواتین کی تعلیم حاصل کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس ملک میں تعلیم حاصل کرنے سے روکا جارہا ہے تو مجھے بھی ان ڈگریوں کی ضرورت نہیں ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغان پروفیسر کہہ رہے ہیں کہ ’اگر میری ماں، بہن اور بیٹیاں تعلیم حاصل نہیں کرسکتیں تو مجھے بھی یہ ڈگریاں نہیں چاہئیں۔

واضح رہے کہ پروفیسر شبنم نسیمی سابق پالیسی ایڈوائزر، سابق وزیر برائے افغان مہاجرین اور آبادکاری رہ چکے ہیں۔

پروفیسر نسیمی کنزرویٹو فرینڈز آف افغانستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Check Also

چین کی بڑھتی فوجی طاقت، جاپان و فلپائن کے دفاعی معاہدے پر دستخط

خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کے خدشات کے باعث جاپان اور فلپائن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *