Home / جاگو کھیل / میسی نے دستخط شدہ شرٹ دھونی کی بیٹی کو بطور تحفہ بھیج دی

میسی نے دستخط شدہ شرٹ دھونی کی بیٹی کو بطور تحفہ بھیج دی

چنئی: سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی بیٹی کو ارجنٹائنی فٹبالر لیونل میسی کی دستخط شدہ جرسی موصول ہوگئی، جس پر انکا دو حرفی پیغام بھی لکھا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر مہندرا سنگھ دھونی کی بیٹی زیوا نے میسی کے آٹو گراف والی شرٹس تصویر شیئر کی۔

کچھ دن پہلے بھارت کے سابق اسپنر پرگیان اوجھا نے انکشاف کیا تھا کہ میسی نے بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کو دستخط شدہ جرسی بھیجی تھی تاہم اب انہوں نے دھونی کی بیٹی کے لیے ایک اور جرسی بھیج دی ہے۔

واضح رہے کہ ارجنٹائن کو تیسری بار ورلڈکپ جتوانے والے میسی نے ورلڈکپ ٹرافی 18 دسمبر کو فرانس کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *