Home / جاگو کھیل / انگلش پریمئیر لیگ؛ مسلمان کھلاڑیوں کے افطار کیلئے میچ روک دیا گیا

انگلش پریمئیر لیگ؛ مسلمان کھلاڑیوں کے افطار کیلئے میچ روک دیا گیا

انلگش پریمئیر لیگ کے رواں سیزن کے پہلے میچ میں مسلمان کھلاڑیوں کے افطار کیلئے میچ روک دیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انگلش پریمئیر لیگ میں ایورٹن اور ٹوٹنہم کے درمیان کھیلا جانا والا میچ 26 ویں منٹ میں روزہ افطار کے باعث روک دیا گیا۔

ایورٹن کے پلئیرز آندرے اونا، عبدولے ڈوکورے، اور ادریسہ نے میچ کے درمیان لیے جانے والے وقفے میں روزہ افطار کیا۔

قبل ازیں لیگ انتظامیہ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ شام میں ہونے والے میچز میں افطاری کے اوقات میں وقفہ کیا جائے گا تاکہ مسلمان کھلاڑی اپنا روزہ کھول سکیں۔

دوسری جانب فرنچ فٹبال فیڈریشن نے ریفریوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان کھلاڑیوں کو روزہ افطار کرنے کی اجازت دینے کے لیے میچ نہ روکا جائے۔

فیڈریشن کی جانب سے اس سے قبل مسلمان فٹبال کھلاڑیوں کو مبینہ طور پر رمضان کے مقدس مہینے کے پہلے 5 روزوں کو ملتوی کرنے کو کہا گیا تھا تاکہ میچز کے دوران انکی کارکردگی پر خلل نہ پڑے تاہم کھلاڑیوں نے اس فیصلے کو نذر انداز کردیا تھا۔

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *