Home / جاگو کھیل / شارجہ کرکٹ گراؤنڈ کا اسٹینڈ ’’سچن ٹنڈولکر‘‘ کے نام سے منسوب

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ کا اسٹینڈ ’’سچن ٹنڈولکر‘‘ کے نام سے منسوب

تاریخی کرکٹ گراؤنڈ شارجہ کی انتظامیہ نے بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کی 50 ویں سالگرہ پر انکے نام سے اسٹینڈ منسوب کردیا۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں سابق بھارتی لیجنڈ کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی جس میں اعلان کیا گیا کہ ‘ویسٹ اسٹینڈ’ کا نام ‘سچن ٹنڈولکر اسٹینڈ’ رکھ دیا گیا ہے۔

ٹنڈولکر نے آسٹریلیا کے خلاف اپریل 1998 میں اسٹیڈیم میں ریت کا طوفان آیا تھا جس نے میچ کو 25 منٹ تک روک دیا گیا تھا بعدازاں اس میچ کو ‘ڈیزرٹ اسٹورم’ کا نام دیا گیا اور اس بین الاقوامی میچ میں انہوں نے 143 رنز بنائے تھے۔

سابق بھارتی کرکٹر نے 2013 میں 24 سالہ شاندار کیریئر میں 100 بین الاقوامی سنچریاں بنانے کے بعد پیشہ ورانہ کھیل سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *