Home / جاگو دنیا / شہزادہ ولیم پر اخبار مالکان سے خطیر رقم وصول کرنے کا الزام

شہزادہ ولیم پر اخبار مالکان سے خطیر رقم وصول کرنے کا الزام

برطانوی شہزادہ ولیم پر مبینہ طور پر یہ الزام عائد ہوا ہے کہ اُنہوں نے اخبار مالکان سے فون ہیکنگ کے معاملے کو نمٹانے کے لیے خطیر رقم وصول کی۔

یہ بات شہزادہ ہیری کی جانب سے اخبار مالکان کے خلاف غیر قانونی طریقے سے معلومات جمع کرنے پر مقدمہ کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق،  شہزادہ ہیری کے وکیل کی جانب سے ہائی کورٹ میں’نیوز گروپ نیوز پیپرز ‘ کے خلاف قانونی کارروائی کے دوران پیش کی گئی دستاویزات میں 2020ء میں اخبار مالکان کی جانب سے کی گئی اس ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے لیکن ان دستاویزات میں یہ نہیں بتایا گیا کہ شہزادہ ولیم کو تاریخی دعوؤں کے تصفیہ کے لیے ٹوٹل کتنی رقم ادا کی گئی۔

شہزادہ ہیری کے ایک گواہ کے بیان کے مطابق، اخبار کے مالکان نے شاہی خاندان کے افراد کی جانب سے کیے گئے قانونی دعوؤں کو ختم کرنے کے لیے بکنگھم پیلس کے حکّام کے ساتھ ایک ’خفیہ معاہدہ‘ کیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پرنس آف ویلز کے ترجمان نے مذکورہ قانونی کارروائی پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ہیری کے وکلاء کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ معاہدے کی وجہ سے اپنا کیس عدالت میں لانےکے لیے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، جس کی تفصیلات عدالت میں ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔

شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ وہ پہلی بار 2012ء میں اس خفیہ معاہدے کے بارے میں علم ہوا تھا اور اُنہیں یقین تھا کہ اُنہیں اور ان کے بھائی کو بھی ذاتی طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس حوالے سے جب ولیم اور ہیری نے اپنے اعلیٰ وکیل سے مشورہ کیا تو اُنہوں نے کہا کہ انہیں بتایا گیا کہ وہ اس معاملے پر  قانونی کارروائی شروع نہیں کر سکتے۔

اس کے پیچھے یہ دلیل دی گئی تھی کہ شاہی محل اور ’نیوز گروپ نیوز پیپرز‘ کے سینئر ایگزیکٹوز کے درمیان ایک خفیہ معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت شاہی خاندان کے افراد فون ہیکنگ کے دعوے کو دیگر تمام کیسز کے اختتام پر سامنے لائیں گے اور اس دران دعوے کو قبول کیا جائے گا اور معافی کے ساتھ طے کیا جائے گا۔

اس کی وجہ ایسی صورتحال سے بچنا تھا جہاں شاہی خاندان کے کسی بھی  فرد کو کٹہرے میں بیٹھ کر نجی اور انتہائی حساس موضوع  کی مخصوص تفصیلات بیان کرنی پڑیں۔

Check Also

چین کی بڑھتی فوجی طاقت، جاپان و فلپائن کے دفاعی معاہدے پر دستخط

خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کے خدشات کے باعث جاپان اور فلپائن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *