Home / جاگو کھیل / شاہ رخ سے ملا تو انہوں نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا: محمد حسنین

شاہ رخ سے ملا تو انہوں نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا: محمد حسنین

فاسٹ بولر محمد حسنین کا کہنا ہے کہ 2020 میں ان کی ملاقات جب بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان سے ہوئی تو انہوں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

حال ہی میں دیے گئے ایک ڈیجیٹل  انٹرویو کے دوران محمد حسنین نے 3 سال قبل شاہ رخ سے ملاقات کا قصہ بتایا۔

محمد حسنین کے مطابق2020 میں ، کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شاہ رخ خان کی ٹیم سے کھیل رہا تھا اس وقت ہمیں پتہ چلا کہ  ہمارے میچز کیلئے شاہ رح خان آئیں گے  تو میں بھی دیگر کھلاڑیوں کی طرح ان سے ملاقات کیلئے  پرجوش تھا اور پھر جب ہم تیسرا میچ کھیلنے گئے  تو شاہ رخ اس  میچ کو دیکھنے آئے ہوئے تھے۔

فاسٹ بولر نے بتایا کہ  میچ جیتنے کے بعد شاہ رخ خان   ڈریسنگ روم میں ہم سے ملاقات کیلئے آئے تو میں بھی انھیں دیکھ کر حیران رہ گیا کہ انہیں آج تک فلموں میں اور ٹی وی پر دیکھا تھا پھر ان سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات کے بعد شاہ رخ خان نے تین  سے چار دن ہماری ٹیم کے ساتھ ہی گزارے، اس دوران ان سے کئی بار بات ہوئی،  پاکستان اور بھارت پر بھی بات ہوتی تھی۔

محمد حسنین کا کہنا تھا کہ شاہ رخ نے ہی بتایاکہ وہ بھی پاکستان سے ہیں، پہلے پشاور میں رہتے تھے، اس دوران انہوں نے پاکستانیوں کی خاصی حوصلہ افزائی بھی کی اور بتایا کہ وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں۔

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *