Home / جاگو کھیل / آئی پی ایل میں ’ٹیسٹ اننگز‘ کھیلنے والے کوہلی پر تنقید

آئی پی ایل میں ’ٹیسٹ اننگز‘ کھیلنے والے کوہلی پر تنقید

جے پور: راجستھان رائلز کیخلاف 19 بالز پر 18 رنز بناکر میدان بدر ہونے والے رائل چیلنجرز بنگلور کے اسٹار ویراٹ کوہلی تنقید کا نشانہ بن گئے۔

سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ نے ان کی اس اننگز کو ” ٹیسٹ اننگز ” قرار دے دیا، سوائی مانگ سنگھ اسٹیڈیم کی وکٹ کوہلی کے لیے ناموافق رہی البتہ ان کے کپتان فاف ڈوپلیسی اور گلین میکسویل نے ففٹیز بنائیں۔

بنگلور نے 5 وکٹ پر 171 رنز جوڑے، میزبان الیون 59 رنز پر ڈھیر ہوکر 112 رنز کے بھاری مارجن سے ناکام ہوگئی۔

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *