Home / جاگو دنیا / یو اے ای: کن کاروباری افراد پر کارپوریٹ ٹیکس لاگو ہوگا؟

یو اے ای: کن کاروباری افراد پر کارپوریٹ ٹیکس لاگو ہوگا؟

متحدہ عرب امارات کی وزارت خزانہ نے وضاحت کی ہے کہ امارات میں کن کاروباری افراد پر اور کتنا کارپوریٹ ٹیکس لاگو کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خزانہ نے یو اے ای می مقیم اور غیر مقیم افراد پر کارپوریٹ ٹیکس لاگو کرنے والے فیصلے کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کارپوریٹ ٹیکس قانون کو سادہ بنایا جارہا ہے۔ اس سے چھوٹے کاروباری منصوبوں، نئی کمپنیوں اور معیشت کو فروغ حاصل ہوگا۔ نیا ٹیکس قانون سرمایہ کاروں ، ملکی اور غیرملکی افراد پر لاگو کرایا جائے گا۔

سیکریٹری خزانہ یونس حاجی الخوری نے کہا ہے کہ افراد کی ملازمت، سرمایہ کاری اور ریئل سٹیٹ کے کاروبار سے ہونے والی آمدنی پر کارپوریٹ ٹیکس لاگو نہیں ہوگا تاہم جو افراد کاروبار کررہے ہوں یا کارپوریٹ ٹیکس والے کاروبار سے منسلک ہوں اور ان کے کل سودوں کی رقم ایک سال کے دوران دس لاکھ درہم سے تجاوز کر جائے تو ان پر ٹیکس لاگو ہوگا‘۔

سرکاری قرارداد میں ٹیکس کے حوالے سے ایک مثال بھی دی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ اگر امارات میں کوئی شخص انٹرنیٹ کے ذریعے کاروبار کر رہا ہو اور سالانہ سودوں کی مجموعی رقم 10 لاکھ اماراتی درہم سے زیادہ ہو جائے تو نئے فیصلے کے تحت اس کی آمدنی پر ٹیکس ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر امارا ت میں مقیم کسی شخص نے املاک کو کرائے پر اٹھا کر آمدنی حاصل کی ہو یا نجی سرمایہ کاری کے ذریعے کچھ کمایا ہو تو ایسی صورت میں اس کی آمدنی پر کارپوریٹ ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔

Check Also

چین کی بڑھتی فوجی طاقت، جاپان و فلپائن کے دفاعی معاہدے پر دستخط

خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کے خدشات کے باعث جاپان اور فلپائن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *