Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / پرینیتی چوپڑا نے اپنی منگنی کی تقریب سے نئی تصویریں شیئر کردیں

پرینیتی چوپڑا نے اپنی منگنی کی تقریب سے نئی تصویریں شیئر کردیں

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی منگنی کی تقریب سے مزید تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور اُن کے منگیتر، عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا نے سوشل میڈیا پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں ۔

اِن تصویروں میں اس خوبصورت جوڑی کو اپنی منگنی کے دوران پوجا پاٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا سیاستدان راگھو سے طویل دوستی کے بعد گزشتہ ہفتے منگنی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

اس جوڑی کی منگنی کی تقریب راگھو چڈھا کے گھر پر ہوئی تھی جس میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

Check Also

فلم پروڈکشن مہنگی پڑگئی، معاون پروڈیوسر ساتھ چھوڑ گئے تھے، تاپسی کا انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو 2022 میں اداکارہ سے پروڈیوسر بنی اور انہوں نے ہدایتکار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *