Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / گانے میں پرفارمنس کیلئے کروڑوں کا مطالبہ، تمنا نے حقیقت بتادی

گانے میں پرفارمنس کیلئے کروڑوں کا مطالبہ، تمنا نے حقیقت بتادی

بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا نے ایک گانے میں پرفارم کرنے کےلیے کروڑوں روپے کا مطالبہ کرنے کی خبروں کو بےبنیاد قرار دے دیا۔ 

تمنا بھاٹیا سے متعلق یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ انہوں نے بالا کرشنا کی فلم این بی کے 108 میں ایک گانے کےلیے ہدایتکار انیل روی پوڑی سے 5 کروڑو روپے سے زائد معاوضے کا مطالبہ کیا

تاہم اداکارہ نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبریں پریشان کن ہوتی ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تمنا بھاٹیا کا کہنا تھا کہ میں نے انیل کے ساتھ کام کو ہمیشہ انجوائے کیا ہے، میں ان کا بہت احترام و عزت کرتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے بارے میں ان کی نئی فلم میں گیت سے متعلق بےبنیاد خبریں پریشان کن ہیں۔

تمنا نے مزید لکھا کہ الزامات لگانے سے پہلے تحقیق کرلیا کریں۔

Check Also

فلم پروڈکشن مہنگی پڑگئی، معاون پروڈیوسر ساتھ چھوڑ گئے تھے، تاپسی کا انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو 2022 میں اداکارہ سے پروڈیوسر بنی اور انہوں نے ہدایتکار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *