Home / جاگو کھیل / بابر اعظم کی شادی ورلڈ کپ کے بعد ہوگی

بابر اعظم کی شادی ورلڈ کپ کے بعد ہوگی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ کے بعد نومبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے قریبی دوست نے تصدیق کی ہے کہ کرکٹ ٹیم کے کپتان کے گھر والے ان کی شادی ورلڈ کپ کے بعد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کپتان کے اہل خانہ کا ارادہ ہے کہ وہ دسمبر میں ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا ٹور سے قبل اور ورلڈکپ کے بعد جو دن بچیں گے، اس میں بابر اعظم کی شادی ان کی کزن سے کردیں۔

کھلاڑی کے قریبی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کپتان کی شادی گزشتہ برس یعنی 2022 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ہونی تھی لیکن کچھ مصروفیات کے سبب شادی تاخیر کا شکار ہوئی۔

خیال رہے کہ رواں برس فروری میں نکاح کرنے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کی شادی کی تقریب بھی رواں برس ورلڈکپ کے بعد ہوگی جس کی تصدیق شاہد آفریدی نے خود کی ہے۔

بابر اعظم کے منیجر کی شادی سے متعلق خبروں کی تردید

دوسری جانب بابر اعظم کے منیجر نے شادی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔

سوشل میڈیا پر بیان میں بابر اعظم کے منیجر نے کہا کہ نومبر میں کپتان کی شادی کی خبر غلط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بابر اعظم اور ان کی فیملی کیلئے بھی ایک خبر ہے، غیر مصدقہ خبروں کو شیئر نہ کریں۔

Check Also

یورو کپ میں انگلینڈ کی سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی جیت

یورو کپ 2024 میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *