Home / جاگو کھیل / نومبر میں بابر اعظم کی شادی کی خبر غلط ہے، کپتان کے منیجر کا بیان

نومبر میں بابر اعظم کی شادی کی خبر غلط ہے، کپتان کے منیجر کا بیان

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے منیجر نے شادی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔

سوشل میڈیا پر بیان میں بابر اعظم کے منیجر نے کہا کہ نومبر میں کپتان کی شادی کی خبر غلط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بابر اعظم اور ان کی فیملی کیلئے بھی ایک خبر ہے، غیر مصدقہ خبروں کو شیئر نہ کریں۔

کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر اپنے منیجر کے اس بیان کی توثیق کی ہے۔

اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ کے بعد نومبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

Check Also

بابر اعظم بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلیں گے یا نہیں؟

وائٹ بال  فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئندہ ہفتے سے نیٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *