Home / تازہ ترین خبر / عزم استحکام سے فوجی آپریشن کا تاثر لینا غلط ہے، سیکیورٹی ذرائع

عزم استحکام سے فوجی آپریشن کا تاثر لینا غلط ہے، سیکیورٹی ذرائع

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عزم استحکام سے فوجی آپریشن کا تاثر لینا غلط ہے، کوئی آپریشن ہوگا نہ ہی کسی کو بے گھر کیا جائے گا۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتیں عزم استحکام پر سیاست کر رہی ہیں، دہشت گردی کی روک تھام کے لیے کثیرالجہتی پالیسی ترتیب دی جائے گی، منشیات کی روک تھام، دہشت گردوں کو سزائیں دلوانے کے لیے موثر قانون سازی ہوگی اور دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

ذرائع نے کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، اسمگلنگ اور منشیات کا پیسہ دہشت گردی میں استعمال ہو رہا ہے، عزم استحکام کے ذریعے اسمگلنگ اور منشیات کی بیخ کنی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ 6 ملین لیٹر تیل ایران سے اسمگل ہوتا ہے، روزانہ 3 ٹن منشیات پکڑی جاتی ہے، غیر قانونی ذرائع آمدنی سے دہشت گردی کی اعانت ہوتی ہے، جبکہ غیر قانونی سگریٹ سے ملکی معیشت کو نقصان ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ 23 جون کو وزیر اعظم نے نیشنل ایکشن پلان پر مرکزی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں آپریشن ’عزم استحکام‘ کے آغاز کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی قومی مہم کو دوبارہ متحرک اور دوبارہ متحرک کرنے کی منظوری دے دی تھی۔

یہ آپریشن ایک جامع اور فیصلہ کن انداز میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کوششوں کے متعدد خطوط کو مربوط اور ہم آہنگ کرے گا۔

بعد ازاں اس آپریشن کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں بالخصوص پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں کے بیانا سامنے آئے تھے۔

Check Also

کراچی، لاہور اور صوابی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی طویل بندش اور بدترین لوڈ شیڈنگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *